• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بالوں کی پیوند کاری جائز ہے یا نہیں؟

استفتاء

آج کل ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے، جس میں سرجری کے ذریعہ سر کے بال ایک جگہ سے اکھاڑ کر وہاں لگائے جاتے ہیں جہاں پر بال نہیں ہوتے اورپھر وہ بال اگتے بھی ہیں، کیا ایسا کروانا درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہیئر ٹرانسپلانٹ (بالوں کی پیوند کاری) کی دو صورتیں جائز ہیں اور دو؛ ناجائز ہیں:جائز صورتیں:1: جو صورت آپ نے لکھی ہے کہ اپنے ہی بالوں سے پیوند کاری کی جائے ۔2: خنزیر کے علاوہ کسی بھی جانور(حلال یا حرام، زندہ یا مُردہ) کے بالوں سے پیوند کاری کی جائے۔ناجائز صورتیں:1: کسی دوسرے انسان کے بالوں سے پیوند کاری کی جائے۔2: خنزیر کے بالوں سے پیوند کاری کی جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved