- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
یہاں قسطوں پہ گاڑی لینا چاہ رہا تھا لیکن فائننس کمپنی والے جو شرائط لگاتے ہیں تو اس میں تاخیر سے قسط دینے پر جو فائن ہوتا ہے اس فائن سے کیسے بچا جائے یا ایسی صورت بتائی جائے جس سے ہم فائننس کمپنی سے قسطوں پہ گاڑی لے سکیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فائننس کمپنی سے گاڑی کی خریداری بغیر سود اس صورت میں لی جا سکتی ہے کہ قسط کی ادائیگی کی جو تاریخ متعین ہو اس سے تاخیر نہ کی جائے مقررہ تاریخ تک وہ قسط ضرور ادا کر دی جائے تاکہ تاخیر کی صورت میں سود کی ادائیگی لازم نہ آئے۔باقی اس صورت میں بھی ایگریمنٹ اور تجارتی معاہدہ کرتے وقت چونکہ سود کی شرط موجود ہوتی ہے اس لیے اس سودی معاہدہ کی وجہ سے توبہ استغفار لازم ہوگا ، ساتھ ساتھ توبہ و استغفار بھی کرتے رہیں اور بروقت اَقساط ادا کرتے رہیں تو یہ طریقہ بوقتِ ضرورت اختیار کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved