• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حضرت ابو ہریرہ کی شادی اور اولاد

استفتاء

پوچھنا یہ ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی شادی ہوئی تھی یا نہیں؟ اگر ہوئی تھی تو ان کی اولاد کتنی تھی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی شادی مشہور صحابی حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی بہن بسرہ بنت غزوان سے ہوئی تھی۔ پہلے آپ ان کے ہاں ملازم تھے بعد میں ان ہی سے نکاح ہو گیا۔الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ لابن حجر: ج7 ص537اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا تھا۔ بیٹوں کے نام المحرز، عبد الرحمٰن اور بلال ہیںجمھرۃ انساب العرب لابن حزم الاندلسی: ج2 ص381جبکہ بیٹی کا نام تاریخ میں مذکور نہیں ہے البتہ اتنی بات ضرور ملتی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کی اس بیٹی کا نکاح مشہور تابعی امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے ہوا تھا۔شذرات الذہب لابن العماد: ج1 ص97واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved