- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
جو بندہ عمرہ ادا کرے تو کیا اس پر حج بھی فرض ہو جاتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
[1]: عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا۔[2]: اگر کوئی عمرہ کرنے والا ایسا ہو جس میں چند شرائط جمع ہوں تو اس پر حج فرض ہو گا، وہ شرائط حسبِ ذیل ہیں:(۱): اس نے اس عمرہ سے پہلے اپنا فرض حج ادا نہ کیا ہو۔(۲) : عمرہ اشہرِ حج (یعنی شوال، ذیقعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن) میں ادا کر رہاہو ۔(۳): عمرہ کے بعد ایامِ حج تک مکہ مکرمہ میں قیام کے لیے ضروری اخراجات اور وسائل اس کے پاس موجود ہوں۔(۴): قانونی و انتظامی اعتبار سے مکہ مکرمہ میں قیام اور حج کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔لہٰذا اگر کوئی شخص اشہرِ حج میں عمرہ تو کر لے لیکن اس کے پاس ایامِ حج تک قیام کا خرچ نہ ہو، یا قوانینِ حکومت کی رُو سے وہاں ٹھہرنا ممکن نہ ہو، تو ایسی صورت میں عمرہ کرنے کی وجہ سے اس پر حج فرض نہیں ہو گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved