- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک قاری صاحب، جن کا نام قاری یاسین صاحب ہے اور وہ اہلِ حدیث مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا ایک ویڈیو کلپ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک مجلس کے اندر بیٹھے ہوئے قرآنِ مجید ہاتھ میں لے کر، وضو کی حالت میں قسم کھا کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی رفع یدین کے بغیر نماز نہیں پڑھی۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر کسی کے پاس اس دعوے کے خلاف کوئی دلیل ہے تو وہ پیش کرے۔محترم استاد جی! ہم ان کے مسلک سے تعلق نہیں رکھتے، اور چونکہ ہم نوجوان ہیں اور ہمارا دینی علم بھی محدود ہے، اسی وجہ سے ہمیں یہ خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ کہیں ہمارے ساتھی ایسے بیانات سے متاثر ہو کر ایک فقہی اختلافی مسئلے کو دین کا بنیادی مسئلہ نہ سمجھ لیں، یا بغیر مکمل علم کے کسی ایک بات کو حق اور باقی سب کو غلط سمجھنے لگیں۔ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں تاکہ ہم خود بھی مطمئن رہیں اور اپنے ساتھیوں کو بھی حکمت اور دلیل کے ساتھ صحیح بات سمجھا سکیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز میں رفع الیدین کا ترک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین کرام، محدثین و فقہاء کرام اور ائمہ کرام رحمہم اللہ کا اس پر عمل رہا ہے، اس پر مستقل دلائل موجود ہیں۔میں نے کتنی بار گزارش کی ہے کہ مجھے سنیں ، مجھے پڑھیں۔ احناف میڈیا سروسز پر میرے بیانات اور اسباق مدلّل اور مفصّل اس عنوان پر موجود ہیں۔ آپ وقت نکالیں ان کو سنیں، پھر بتائیں کیا اشکال باقی رہ جاتا ہے۔ مزید اس عنوان پر تحریری مواد آپ کو بھیج دیا جائے گا، اس کا بھی مطالعہ کر لیجیے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved