• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا نفل روزہ کی وجہ سے عبادات کا اجر بڑھ جاتا ہے؟

استفتاء

اگر کوئی شخص قضا یا نفلی روزہ رکھ لے تو کیا اس سے بھی عبادات کا اجر بڑھ جاتا ہے؟ یا فقط رمضان المبارک میں یہ فضیلت ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رمضان المبارک میں عبادات کا اجر و ثواب بڑھ جاتا ہے اس کی وجہ رمضان المبارک کا مہینا ہے، اجر و ثواب میں اضافہ اس مہینا کہ فضیلت اور خصوصیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کی شب میں عبادت کرنے والے کے اجر وثواب میں بھی اضافہ لکھا جاتا ہے حالانکہ اس وقت وہ روزہ سے نہیں ہوتا۔ نفل روزہ کو یہ فضیلت حاصل نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved