• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عیسائی ڈاکٹر سے آپریشن کروانے کا حکم

استفتاء

کیا مسلمان عورت کسی عیسائی ڈاکٹر سے آپریشن کروا سکتی ہے جبکہ مسلمان ڈاکٹر نہ ہوں کیونکہ مریضہ ایک غیر مسلم ملک میں رہتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ڈاکٹر اگر غیر مسلم ہو تو اس سے آپریشن کروانا جائز ہے بشرطیکہ مرد کا آپریشن مرد ڈاکٹر کرے اور خاتون کا لیڈی ڈاکٹر۔ ہاں اگر ایسی مجبوری ہو کہ لیڈی ڈاکٹر میسر نہ ہو یا میسر ہو لیکن آپریشن کا کام اس کے بس سے باہر ہو تو مجبوراً مرد ڈاکٹر آپریشن کر سکتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved