• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

سنار کی دکان پر ملازمت کرنا کیسا ہے؟

استفتاء

عرض یہ ہے کہ سنار کی دوکان پر تنخواہ پر کام کرنایعنی صاف صفائی کرنا ، چائے وغیرہ پکانا اور اس طرح کے دیگر کام تنخواہ پر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز عیدین کے موقع پر ان سے تحفے تحائف قبول کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس سنار کی دکان میں آپ کام کرتے ہیں یا کرنا چاہ رہے ہیں ، ان کے کام کی تفصیل آپ نے نہیں لکھی ، تاکہ اس کی روشنی میں جواب دیا جاتا۔ اصولی جواب یہ ہے کہ اگر شریعت کے اصول و قواعد کی روشنی میں سنار کا کام کیا جاتا ہے اور اس حلال آمدنی سے آپ کو اجرت دی جاتی ہو تو پھر اس دوکان میں ملازمت کرنا جائز ہے، اگر ناجائز طریقے سے یہ کام کیا جاتا ہو اور اس حرام آمدنی سے آپ کو تنخواہ ملتی ہو تو پھر جائز نہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی خاص صورت کا حکم معلوم کرنا ہو تو اس کی تفصیلات لکھ کر دریافت کریں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved