• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

محمد جونا گڑھی کی کتب کا مطالعہ کرنا کیسا ہے؟

استفتاء

وہ کیسے شخص ہیں ؟ سعودی عرب میں ،،محمد جونا گڑھی ،، کا ترجمۂ قرآن تقسیم ہوتا ہے ان کی تفسیر اور مطالب کا پڑھنا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ان کی کتب کا مطالعہ  بالکل نہ کریں۔ 
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں اس شخص سے متعلق  موجود سوال و جواب دونوں نقل کیے جاتے ہیں:   
سوال:مولانا محمد جوناگڑھی کون ہے؟”احسن البیان “ جس کا ترجمہ جوناگڑھی اور تفسیر صلاح یوسف نے کی ہے،کے بارے میں علماء کی کیارائے ہے؟ کیا میں اس کو اردو میں پڑھ سکتاہوں؟
جواب نمبر: 55618
بسم الله الرحمن الرحيم
یہ انتہائی متعصب، بدزبان فحش گو غیرمقلد گذرا ہے، ہم نے بہت ساری کتابیں اس کی دیکھی ہیں، مگر احسن البیان نظر سے نہیں گذری اور نہ تفسیر صلاح یوسف کی نظر سے گذری، یہ شخص جادہٴ حق سے ہٹا ہوا، اہل سنت والجماعت سے خارج ہے خود بھی گمراہ ہے دوسروں کو بھی گمراہ کرنے والا ہے۔ ایسے شخص کی کتاب پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ عالم محقق اور عالم باعمل کی کتاب پڑھنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نوٹ: یہ جواب اس لنک پہ موجود ہے۔
https://darulifta-deoband.com/home/ur/others/55618
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء 
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved