- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا بیوہ چچی سے نکاح کرنا جائز ہے جب کے اس کے علاوہ مزید کوئی محرمیت کا رشتہ ان کے درمیان نہ ہو، برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چچا کے نکاح میں آنے کی وجہ سے چچی مَحرم نہیں بن جاتی، وہ غیر مَحرم ہی رہتی ہے، اس لیے اگر چچی کے ساتھ کوئی اور رشتہ مَحرمیت کا نہ ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved