• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حالتِ روزہ میں رگ میں انجیکشن لگوانے کا شرعی حکم

استفتاء

ایک شخص کی طبیعت کچھ ناساز ہے، جس کی بنا پر ڈاکٹر نے اسے روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم وہ شخص اس کے باوجود روزہ رکھ رہا ہے۔ ایسی حالت میں روزے کے دوران اسے دو مرتبہ نَس میں انجیکشن لگوایا جاتا ہے۔براہِ کرم رہنمائی فرمائیں:1: کیا اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا؟2: اگر روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو کیا بعد میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رگ میں انجیکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ شریعتِ مطہرہ کی رو سے روزہ فاسد ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ کوئی چیز بدن کے اصلی راستوں (جیسے منہ، ناک یا کان وغیرہ) سے ہوتی ہوئی معدے یا دماغ تک پہنچے۔ انجیکشن کے ذریعے جو دوا جسم میں پہنچائی جاتی ہے، وہ ان قدرتی راستوں کے بجائے رگوں یا مسامات کے ذریعے اندر جاتی ہے، اس لیے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، خواہ انجیکشن رگ میں لگایا جائے یا گوشت میں۔چونکہ مذکورہ صورت میں شخص کا روزہ برقرار ہے اور فاسد نہیں ہوا، اس لیے اس پر اس روزے کی قضا لازم نہیں ہوگی۔ تاہم، اگر بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنا صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہو تو اسے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنے کی گنجائش حاصل تھی، لیکن بہرحال انجیکشن لگوانے سے روزے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved