• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

انبیاء کرام علیہم السلام دنیا کے کون کون سے علاقوں میں مبعوث کیے گئے؟

استفتاء

مجھے یہ بات پوچھنی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا کے کس خطے میں اتارے گئے تھے؟ اسی طرح اگر یہ بھی پتہ چل جائے کہ دیگر انبیاء کرام مثلاً حضرت نوح، حضرت داؤد ، حضرت ابراہیم، حضرت لوط، حضرت ایوب، حضرت سلیمان، موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کون کون سی جگہ مبعوث ہوئے تھے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اِسلامی عقائد ، شرعی اَحکام و مسائل اور باطنی اَمراض و رذائل سے متعلق دریافت کیا کریں۔ جو آپ نے سوال کیا ہے اس طرح کے سوالات کا کوئی فائدہ نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:“اِنَّ مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہِ”(جامع الترمذی، حدیث نمبر: 2317+2318)
ترجمہ:“آدمی کے اسلام کی خوب صورتی میں سے ایک اس کا بے فائدہ چیزوں کو چھوڑ دینا ہے۔ “حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:“میں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور سوال کرنے والے کو زجر و توبیخ کی، کیوں کہ ایسے سوال بالکل لغو اور بے ہودہ ہیں، ایسے سوالات کا کوئی جواب نہ دینا چاہیے۔ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے کام کی باتیں دریافت کیا کریں، ایسے فضول سوالات سے تضییعِ اوقات نہ کیا کریں۔”(تحفۃ العلماء، ج:2ص: 246+247)واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved