• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اہل خانہ کے ساتھ گھر میں تراویح پڑھنا

استفتاء

عرض یہ ہے گھر میں اہل خانہ کے ساتھ مل کر تراویح باجماعت پڑھنا کیسا ہے براہ کرم جواب عنایت فرمائیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

. اپنے گھر میں تراویح کی نماز پڑھا سکتے ہیں البتہ اس چیز کا اہتمام کیا جائے عشاء کی فرض نماز مسجد میں باجماعت ادا کریں پھر گھر تراویح کے لیے ا جائیں۔2. گھر میں اگے مرد کھڑے ہوں پھر بچے پھر خواتین3. اگر خواتین سب محرم ہوں تو درمیان میں پردہ لگانے کی ضرورت نہیں۔اگر غیر محرم خواتین بھی شامل ہوں تو مردوں اور خواتین کے درمیان پردہ لٹکا دیا جائے۔اگر مقتدی کی صرف غیر محرم خواتین ہوں ان کے ساتھ کوئی مرد محرم خواتین نہ ہو تو ان غیر محرم خواتین کو تراویح پڑھانا مکروہ ہے۔تُكْرَهُ إِمَامَةُ الرَّجُلِ لِمَنْ فِي بَيْتٍ لَيْسَ مَعَهُنَّ رَجُلٌ غَيْرُهُ وَلَا مَحْرَمٌ مِنْهُ كَأُخْتِهِ (فتاوی شامی۔کتاب الصلاۃ ،باب الامامہ، ج1ص419)
ترجمہ:مرد کا ایسی عورتوں کی امامت کرنا مکروہ ہے جس میں اس کے علاوہ کوئی مرد اور اس کی کوئی محرم عورت ہو جیسے اس کی بہن نہ ہو۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved