• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ڈپازٹ دے کر کم کرایہ پر گھر لینا کیسا ہے؟

استفتاء

مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ ہیوی ڈپازٹ دے کر کم کرایہ پر گھر لینا کیسا ہے؟؟ یعنی ڈپازٹ زیادہ دے کر گھر کا کرایہ 10 ہزار ہے تو 4 ہزار دینا ہوگا، 6 ہزار کم ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ صورت سود میں شامل ہے، اس لیے جائز نہیں۔ کیوں کہ ڈپازٹ کی حیثیت قرض کی ہوتی ہےاور قرض کی بناء پر منفعت کا حصول جائز نہیں ہوتا، اس لیے ڈپازٹ کے ذریعے کرایہ میں کمی کرنا سود کے حکم میں داخل ہونے وجہ سے حرام ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved