• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

انسان کی قبر وہیں بنتی ہے جہاں کا خمیر ہو

استفتاء

عرض یہ ہے کہ کیا انسان کی قبر وہیں بنتی ہے جہا ں کی مٹی سے وہ پیدا ہوا ہو؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں انسان جس مٹی سے پیدا ہوا ہو اسی میں اس کی قبر بنتی ہے احادیث میں مذکورہے۔عن أبي سعيد الخدري قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بجنازة عند قبر فقال: ” قبر من هذا؟ ” فقالوا: قبر فلان الحبشي يا رسول الله. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” لا إله إلا الله , سيق من أرضه , وسمائه إلى تربته التي خلق منها “شعب الایمان للبیہقی ۔ج 12 ص297 ،رقم الحدیث: 9425 )
ترجمہ: حضورصلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے پر ایک قبر کے پاس سے گزرے ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا یہ کس کی قبر ہے ؟ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ فلاں حبشی کی ہے (جو ہمارے شہر مدینہ میں فوت ہوگیا ہے ) آپ نے ” لا إله إلا الله ” پڑھا اور فرمایا : یہ آدمی اپنی زمین و آسمان (یعنی اپنے علاقے سےاللہ کے حکم سے ) یہاں اس مٹی میں لایا گیا جس مٹی سے اسے پیدا کیا گیا تھا ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved