- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
الله تعالیٰ بے شک ہر جگہ موجود بلا مکان کے ہے تو پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی اوپر ہی سے کیوں لاتے تھے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چھ جہتوں (اوپر، نیچے، آگے، پیچھے، دائیں، بائیں) میں سے اوپر والی جہت سب سے اعلیٰ، شاندار اور معزز مانی جاتی ہے اور انسان کی فطرت میں چونکہ بلندی کو عظمت، شرافت اور شان کی علامت سمجھا جاتا ہے اسی لیے جب اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت یا اشارہ کیا جاتا ہے تو اوپر کی جہت کی طرف کیا جاتا ہے تاکہ ذہن میں بلندیِ مقام، عظمت اور برتری کا تصور جاگزین ہو۔چنانچہ وحی کا نزول بھی اوپر سے ہونا اسی نسبتِ عظمت و بلندی کی علامت ہے، نہ کہ اس معنی میں کہ اللہ تعالیٰ کسی خاص سمت یا جگہ میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ موجود بِلا مکان ہیں اور ہر جہت سے منزّہ اور برتر ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved