- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
سیاہ خضاب کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ یعنی کس کے لیے جائز اور کس کے لیے ناجائز؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خالص سیاہ خضاب کے استعمال کی مختلف صورتیں ہیں، تفصیل حسبِ ذیل ہے:(1) میدانِ جہاد میں مجاہد اپنے دشمن پر اپنا رعب، قوت اور طاقت ظاہر کرنے کی نیت سے سیاہ خضاب لگائے تو یہ بالاتفاق جائز ہے۔(2) اگروقت سے پہلے کسی کے بال سفید ہو جائیں تو بھی سیاہ خضاب استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جیسے بچپن یا جوانی کی عمر میں کسی بیماری کی وجہ سے بالوں میں سفیدی آ جائے۔(3) کسی کودھوکا دینے کےلیے سیاہ خضاب استعمال کرنا بالاتفاق ناجائز ہے۔ جیسے کوئی مرد کسی عورت کو یا کوئی عورت کسی مرد کو یاکوئی ملازم اپنے آقا کو دھوکا دیتے ہوئے اپنے آپ کو جوان ظاہر کرنے کی غرض سےسیاہ خضاب لگائے۔(4) محض زیب و زینت اور خوب صورتی کی خاطر خالص سیاہ خضاب کا استعمال جمہور علماء کرام کے نزدیک مکروہ ہے، جیسے کوئی بندہ اپنی بیوی کو خوش کرنے کی نیت سے سیاہ خضاب لگائے۔(5) پہلی صورت کے علاوہ اگر خضاب کی ضرورت ہو تو بجائے سیاہ رنگ کے گہرے سبز رنگ(ڈارک براؤن) کا خضاب استعمال کر لیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved