• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حلق یا قصر کیے بغیر احرام کھول دیا ، اب کیا حکم ہے؟

استفتاء

ایک شخص نے عمرہ کیا، طواف اور سعی کے بعد حلق یا قصر کیے بغیر احرام کھول دیا اور عام کپڑے پہن لیے ۔ اب کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طواف اور سعی سے فارغ ہونے کے بعد حلق یا قصر کرانا ضروری ہوتاہے، جب تک حلق یا قصر نہ ہو جائے تب تک آدمی احرام سے نہیں نکل سکتا۔اس پر لازم ہے کہ وہ حلق یا قصر کرا لے۔حلق یا قصر سے پہلے سِلا ہوا لباس پہننا ممنوع ہے۔ اس شخص نے حلق یا قصر سے پہلے سِلا ہوا لباس جتنے وقت پہنا ہے اس دورانیہ کو دیکھا جائے۔ اگر بارہ گھنٹے یا اس سے زائد وقت یہ لباس پہنا ہو اس کے بعد حلق یا قصر کرایا ہو تو اس صورت میں حدود ِحرم میں دم ادا کرنا لازم ہوگا۔ اگر بارہ گھنٹے سےکم وقت یہ لباس پہنا ہو پھر حلق یا قصر کروا لیا ہو تو دم لازم نہیں ہوگا، البتہ صدقہ فطر کی مقدار گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہوگا۔اگر ایک گھنٹہ سے بھی کم پہنا ہو تو ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت ادا کرے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved