- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک بہن کا سوال ہے کہ عہدنامہ ایک دعا ہے، اس کی کافی فضیلتیں ہیں، اس کا پڑھنا کیسا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عہد نامہ کے جو فضائل مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے واسطہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے بیان کیے جاتے ہیں وہ سب فضائل قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہیں، یہ فضائل مَن گھڑت ہیں۔ اس لیے ان فضائل کو بیان کرنا؛ یا ان فضائل کے یقین کے ساتھ عہد نامہ کو پڑھنا جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved