- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت کی زندگی عطا فرمائے ۔میرا سوال یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ میں سب سے آخر میں کس صحابی کا انتقال ہوا اور کس سن ہجری میں ہوا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سب سے آخر میں فوت ہونے والے صحابی کا نام حضرت ابو الطفیل عامر بن واثلہ بن عبد اللہ بن عمرو بن جحش اللیثی رضی اللہ عنہ ہے۔ آپ کا انتقال سن 110ہجری میں ہوا۔حافظ شہاب الدین احمد بن علی ابن حجر عسقلانی الشافعی (ت852ھ) لکھتے ہیں:مات سنة عشر ومأة على الصحيح وهو آخر من مات من الصحابة.(تقریب التہذیب: ص288)ترجمہ: صحیح قول کے مطابق آپ (حضرت عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ) کا انتقال سن 110ہجری میں ہوا۔ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے آخر میں فوت ہوئے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved