• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آبِ زمزم پینے کا افضل طریقہ ؟

استفتاء

زمزم کا پانی عام پانی کی طرح بیٹھ کر پینا چاہیے یا اس کا کوئی الگ طریقہ ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زمزم کا پانی عام پانی کی طرح بیٹھ کر پینا جائز ہے، مگر اسے قبلہ رخ کھڑے ہو کر اور خوب سیر ہو کر پینا افضل اور سنت ہے۔ کوئی عذر نہ ہو تو اسی افضل طریقے پر عمل کر لیا جائے ، اگر عذر ہو تو بیٹھ کر پی لیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved