- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
جس مسجد میں تصاویر والے اشتہار لگے ہوں ، کیا وہاں نماز ہوجاتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ نے جس مسجد کے بارے میں سوال کیا ہے کیا اس کے اندر (ہال میں) تصاویر والے اشتہار لگے ہوئے ہیں؟ بظاہر ایسا ممکن نہیں لگتا، کیوں کہ ایک مسلمان کی شان سے بعید ہے کہ وہ مسجد کے اندر تصویروں والے بینرز ، پوسٹرز اور اشتہار لگانے کا ارتکاب کرے۔ تاہم جو بھی حقیقت ہو آپ اس کی مکمل وضاحت کیجیے کہ تصاویر کس جگہ (مسجد کے ہال میں، برآمدہ میں، صحن میں، وضو خانہ میں یا بیرونی دیوار پر )چسپاں ہیں اور ان کا سائز کتنا ہے؟ دور سے نظر آتی ہیں یا نہیں؟ یہ تمام تفصیل لکھ بھیجیے ، اس کی روشنی میں جواب تحریر کیا جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved