- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! میرا سوال یہ ہے کہ حیات عیسیٰ علیہ السلام نصِ قرآنی اور متواتر احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ جاوید غامدی صاحب حیات عیسیٰ علیہ السلام کا منکر ہے۔ کیا جاوید غامدی کو کافر کہنا جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اکابرین امت نے حیاتِ عیسیٰ علیہ السلام کے منکر کو کافر لکھا ہے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی (ت1396ھ) لکھتے ہیں:آخر زمانے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا عقیدہ قطعی اور اجماعی ہے جس کا منکر کافر ہے ۔ ( ) شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید (ت1413ھ) لکھتے ہیں:”حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر اٹھایا جانا اور قربِ قیامت میں دوبارہ زمین پر نازل ہونا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین عظام رحمہم اللہ، مجددین امت رحمہم اللہ اور پوری امت مسلمہ کا متفق علیہ اور قطعی متواتر عقیدہ ہے، اس کا منکر کافر ہے“ ( ) فقیہ الامت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہی (ت 1416 ھ) لکھتے ہیں:”عقیدہ نزول عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانا فرض ہے، اس کا انکار کفر ہے اور اس کی تاویل کرنا زیغ وضلال اور کفر و الحاد ہے۔“ ( ) حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم لاجپوری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”حضرت عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ و السلام کے متعلق مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو آسمان پر اٹھا لیا ہے اور آپ زندہ ہیں، قیامت کے قریب دنیا میں تشریف لائیں گے، دجال کو قتل کریں گے اور اس کے بعد آپ کی وفات ہوگی، یہ عقیدہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور اس پر امت کا اجماع ہے۔ لہذا جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے اور آپ کی وفات کا قائل ہو وہ قرآن و حدیث اور اجماع کا منکر ہے اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے، یہ اجماعی مسئلہ ہے اجتہادی چیز نہیں۔ “ ( ) مفتی محمد فرید رحمۃ اللہ علیہ (ت1426ھ) ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں(سوال جواب کی عبارت پیش ہے):”سوال: جو شخص یہ کہتا ہو کہ عیسیٰ علیہ السلام وفات پا چکے ہیں اب دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے، اور بل رفعہ اللہ کا یہ معنی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے درجات بلند کئے ہیں تو ایسے شخص کی امامت جائز ہے؟الجواب: یہ شخص مرتد اور کافر ہے۔ اس کے پیچھے اقتداء باطل ہیں۔“ ( ) دار العلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر یہ فتویٰ موجود ہے:”قربِ قیامت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا عقیدہ ضروریاتِ دین میں سے ہے، اس کا انکار کرناکفر ہے ،جو شخص ایسا ہو وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے. . … حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بارے میں تاویل کرنا جس سے نزول کا اجماعی اور قطعی معنی بدل جائیں ؛ یہ بھی کفر ہے ، ایسا شخص بھی دائرۂ اسلام سے خارج ہوگا۔“ ( )واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved