• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

انگلش کلاس کی ویڈیو بنانا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ عبداللہ نامی ایک شخص اسکول میں انگلش پڑھاتا ہے اور وہ اپنے انگلش اسپیچ کا ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی بنوا کر انٹر نیٹ پر اپلوڈ کرنا چاہتا ہے تاکہ طلبہ بعد میں بھی استفادہ کر سکیں اور عام لوگ بھی استفادہ کر سکیں تو کیا ان کا ایسا کرنا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کسی ایسے پروگرام یا سبق کی فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی کی جائے جس سے بعد میں مستفید ہوں تو اس کی گنجائش ہے۔ البتہ اس میں اس کا خیال رکھا جائے کہ خواتین کی تصاویر اور ویڈیو نہ ہو ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved