• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بدیہات اور تنبیہات

استفتاء

” بدیہات “اور” تنبیہات “کسے کہتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بدیہات:ان مسائل ، امور اور حقائق کو کہا جاتا ہے جن کا اثبات نظر واکتساب پر موقوف نہ ہو بلکہ وہ نظر وفکر کے بغیر سمجھ میں آ جائیں۔ مثلاً جزء ؛ کل سے چھوٹا ہوتا ہے، کسی چیز کے دو نصف آپس میں برابر ہوتے ہیں۔تنبیہات:مسائل یا دعوؤوں میں پائے جانے والے خفاء کو جن وضاحتوں سے دور کیا جاتا ہے انہیں ”تنبیہات“ کہتے ہیں۔ مثلاً ہمارا دعویٰ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں زندہ ہیں۔ اس پر دلیل ”أَلْاَنْبِیَائُ أَحْیَائٌ فِیْ قُبُوْرِھِمْ یُصَلُّوْنَ.“ ( ) ہے۔ اس پر منکرین حیاۃ الانبیاء علیہم السلام یہ اعتراض کرتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے زندہ باپ کو قبر میں دفن نہیں کرتا۔ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں تو کیا صحابہ رضی اللہ عنہم -العیاذباللہ- اتنے ظالم تھے کہ زندہ نبی کو دفن کر دیا؟ جواب دیتے ہوئے ہم نے اپنے دعویٰ کی وضاحت یوں کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عالمِ دنیا میں فوت ہوئے اور عالم ِبرزخ میں زندہ ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved