- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میری ایک جاننے والی ہیں ، ان کی شادی ایک مفتی بدعتی کے ساتھ ہوئی ہے اور وہ نہایت ہی متنفر ہے علماء دیوبند سے ۔میں حلف اٹھا کر یہ بات کہتی ہوں کہ میں نے کوئی پہل نہیں کی، بلکہ خود انہوں نے پہل کی اور علماء دیوبند کو ہم سب کے سامنے بہت برا ظاہر کیا، کبھی خنزیر سے تشبیہ دی تو کبھی کس سے اور نہایت برا کہا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کو اور تمام علماء دیوبند رحمہم اللہ کو اور ان سے وابستہ لوگوں کو۔میرے علم میں وہ طاقت نہیں ہے کہ میں گفتگو کر سکوں، اسی لیے بس ہم برداشت کرتے گئے، لیکن پھر انہوں نے حد پار کی اور علماء دیوبند کو نہایت برا بولا جو پھر مجھ سے قابو نہ ہوا اور میں نے گفتگو کی فون پہ میسیج پر ، میں نے زیادہ نہیں لیکن تھوڑا بہت پڑھا ہے آپ سے سیکھا ہے تو اسی علم کی بناء پر میں نے گفتگو کی انہوں نے میرے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا صحیح سے اور بس اعتراض کرتے گئی۔میں حضرت ابرارالحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ کے گھر کے قریب میں ہی رہتی ہوں جس کی وجہ سے انہوں نے ان کو بھی برا کہا۔اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چیلنج کرتے ہیں تمام علماء دیوبند کو کہ ہم سے گفتگو کریں اور مجھے اندازہ ہے کہ ہمارے یہاں کوئی مولوی نہیں کرےگا، کیونکہ وہ بہت متنفر ہے دیوبندیوں سے۔ تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے میں ؟میں آپ سے بیعت ہوں، رہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہر دور میں اہلِ حق کو اہلِ باطل کی بد زبانی، الزام تراشی اور نفرت آمیز رویّوں کا سامنا رہا ہے، خصوصاً جب دلائل کی قوت کمزور پڑ جائے تو تلخ زبان ہی ان کا سہارا بن جاتی ہے، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔الحمد للہ! اہلِ حق علماء کرام ہر دور میں موجود رہے ہیں اور آج بھی علمی، فکری اور دینی محاذ پر ذمہ داری، حکمت اور بصیرت کے ساتھ دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ضد، عناد ، بغض اور ہٹ دھرمی کا کوئی علاج نہیں۔ اہلِ حق سے نفرت رکھنے والے ان افراد کے ساتھ اگر واقعی علمی گفتگو یا مباحثے کی ضرورت پیش آئی تو وہاں موجود اہلِ حق علماء کرام خود اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا لیں گے۔ یہ بوجھ آپ پرنہیں ہے ، اس لیے آپ کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔آپ کا اصل کام وقار، صبر اور اپنی اصلاح پر قائم رہنا ہے۔ آپ اپنے اخلاق کو بلند رکھیں اور ان افراد کے لیے ہدایت کی دعا کریں۔ اپنے علم میں تدریج کے ساتھ اضافہ کرتی رہیں، میرے بیانات اور اسباق باقاعدگی سے سنتی رہیں اور خود کو علمی و فکری طور پر مضبوط کریں، اور میری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اصلاح و تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved