• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آیات قرآنیہ کے شانِ نزول پر کتاب

استفتاء

مجهے آخری دس پاروں کے شانِ نزول کی وائس ریکارڈنگز مل سکتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شانِ نزول کی ریکارڈنگز کا ملنا ابھی تو ممکن نہیں۔ ان شاء اللہ مستقبل میں قرآن کریم کی تفسیر مستقل طور پر ریکارڈ کروائیں گے جس میں ترجمہ، شانِ نزول، تفسیر، مسائل واحکام وغیرہ سب امور کا اہتمام کریں گے۔فی الوقت اگر شانِ نزول دیکھنے ہوں تو ان کتب سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:1: ”اسباب النزول“ از امام ابو الحسن علی بن احمد الواحدی الشافعی (متوفیٰ468ھ)… اس کتاب کا اردو ترجمہ ”اسباب نزول قرآن“ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔2: ” أسباب النزول المسمى لباب النقول في أسباب النزول“ از امام جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر السیوطی الشافعی (متوفیٰ 911 ھ) اس کا بھی اردو ترجمہ ”آیات کا شانِ نزول“ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔3: معارف القرآن از مفتی محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ (متوفیٰ 1396ھ)واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved