- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ ایک صاحب جو مسلک دیوبند سے وابستہ ہیں کہتے ہیں کہ کئی دفعہ روضہ رسول علی صاحبہا الصلوۃ والتسلیم پر حاضر ہو کر سلام پیش کیا لیکن ایک دفعہ احمد رضا خان بریلوی کا لکھا ہوا سلام [مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام ] پڑھا تو خدا کی قسم اس سے میری وہ کیفیت بنی جو پہلے کبھی نہیں بنی پھر دعا کی کہاے اللہ! احمد رضا خان کو جزائےخیر دے اور اے اللہ کے رسول آپ ان کی شفاعت فرمائیں اس کے بعد کہتے ہیں کہ جس کا سلام پڑھ کے یہ کیفیت بنی وہ کتنے بڑے درجے کے ہوں گےوہ صاحب مزید کہتے ہیں :ایک دوسرے کو برا نہ کہو پتہ نہیں اللہ کے نزدیک کون اللہ والا ہے جو جس فرقہ پر ہے اسی پر رہے دیوبندی دیوبندی اور بریلوی بریلوی رہے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یاد رکھیں کہ کامیابی کا معیار عقائد و نظریات کا درست ہونا ہے کسی بد عقیدہ شخص کے کلام سے متاثر ہو جانا اس بات کی علامت نہیں کہ وہ شخص صحیح العقیدہ ہےبہت سارے لوگ ایسے ہیں کہ جن کے کلام سے لوگ متاثر ہوتےہیں لیکن وہ خود صحیح العقیدہ نہیں ہوتے ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved