- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! میرا سوال یہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کتنے برس تک دین کی دعوت دیتے رہے؟ برائے مہربانی تسلی بخش جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کل عمر ایک سو بیس سال تھی اور ہر پیغمبر عموماً کو چالیس سال کی عمر میں نبوت ملتی ہے۔ اس اعتبار سے آپ کا زمانہ دعوت 80 سال بنتا ہے۔حافظ ابو الفضل احمد بن علی ابن حجر عسقلانی الشافعی (ت852ھ) لکھتے ہیں:وأنه عاش مائة وعشرين سنة.(فتح ا لباری شرح صحیح البخاری:ج6 ص442)
ترجمہ: حضرت موسیٰ علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved