- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ ایک شخص جس کی پوری فیملی عمان مسقط میں رہتی ہے اور وہ شخص انڈیا آیا ہوا ہے اس کی فیملی نے عمان میں اپنا اور اس شخص کی طرف سے جو انڈیا آیا ہوا ہے صدقہ فطر ادا کردیا کیا اس شخص کو انڈیا میں پھر سے صدقہ فطر واپس ادا کرنا پڑےگا یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ شخص چونکہ انڈیا میں ہےاگر اس کی فیملی نے اس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کر دیا ہے تو وہ ادا ہو گیا ہے ۔ہاں البتہ انڈیا میں مقیم شخص کا صدقہ فطر جو اس کی فیملی والوں نے عمان مسقط کے اعتبار سےادا کیا ہے وہ اگر انڈیا کےصدقہ فطر کی قیمت کےاعتبار سے کم ہو تو صرف کمی کو پورا کرے ۔پورا صدقہ فطر دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved