- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں نے ایک گاڑی اپنے پیسوں سے خرید کر اور دوسرے شخص کو رینٹ پر چلانے کے لیے دی ہے، اب کیا ہم دونوں اس گاڑی سے روزانہ کی کمائی جمع کرکے مہینے کے آخر پر برابر برابر یا 45/55 کے تناسب سے تقسیم کر سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ اس کی درست صورت یہ ہے کہ آپ اس کی یومیہ یا ماہانہ اجرت طے کر دیں، پھر چاہے اس اجرت میں منافع کے حساب سے کمی بیشی کرتے رہیں، لیکن یہ بات یاد رہے کہ اس اجرت کا تعلق منافع کے حصول کے ساتھ نہیں ہو گا، بلکہ اگر کسی دن یا ماہ نفع حاصل نہ بھی ہو تب بھی ڈرائیور کو طے شدہ اجرت دینی پڑے گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved