• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

زکوٰۃ کی رقم سے کسی کو سامان خرید کر دینا

استفتاء

کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے کسی مستحق شخص کو سامان خرید کر دے سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں! زکوٰۃ کی رقم سے سامان خرید کر مستحق کو دے سکتے ہیں، اس طرح بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔
علامہ علاء الدین ابو بكر بن مسعود بن احمد الکاسانی الحنفی (ت587ھ) لکھتے ہیں:
والأصل إن كل مال يجوز التصدق به تطوعا يجوز أداء الزكاة منه وما لا فلا.
(بدائع الصنائع: ج2 ص41)ترجمہ: اس بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس کا صدقہ کرنا جائز ہو تو اس مال کو زکوٰۃ کے طور پر دینا بھی جائز ہے اور جس چیز کا صدقہ کرنا جائز نہیں اس کو بطورِ زکوٰۃ ادا کرنا بھی جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved