- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض خدمت ہے کہ یوٹیوب YouTube پر ولاگنگ vlogging کرنا یعنی اپنے شہر کے ہوٹلس hotels کی اور streets food مطعم اور مال malls وغیرہ کی اور travels سفر کی ایک سے دوسرے ملک جا کر وہاں کی تاریخی جگہوں کو نشر کرنا نیک نیتی کے ساتھ کہ الله کی بنائی ہوئی تخلیق کو دکھانا ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنا کیسا ہے اور اس سے پیسے کمانے کا کیا حکم ہے؟ اس کا شرعی حکم کیا ہے اور شرعی شرائط کیا ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
درج ذیل چند شرائط کو ملحوظ رکھا جائے تو انٹر نیٹ (فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹا گرام، اور دیگر ایپس) کے ذریعے عکس بندی کرنے اور ان سے ملنے والی رقم کے استعمال کی شرعاً گنجائش ہے ۔
(1) حرام چیز مثلاً شراب، خنزیر کے ایڈز(اشتہارات) نہ ہوں ۔
(2) خواتین کی تصاویرنہ ہوں۔
(3) میوزک کا استعمال نہ ہو۔
(4) غیر شرعی مناظر نہ ہوں۔
(5) دیگر کوئی ایسی چیز نہ پائی جائے جو شرعاً ناجائز ہو۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved