- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر اذان دیتے وقت زید بے ہوش ہوا تو کیا اذان کے الفاظ نئے سرے سے دہرانے ہیں یا اگر کوئی شخص وہاں موجود ہو تو کیا وہ وہیں سے ہی شروع کر سکتے ہیں جہاں سے مؤذن نے چھوڑے تھے؟ یا اگر مؤذن ہی جلد ہوش میں آ جائے تو کیا وہیں سے ہی اذان شروع کر سکتا ہے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس صورت میں مستحب یہی ہے کہ اذان کے الفاظ ازسرِ نو دہرائے جائیں خواہ وہاں پر موجود شخص دہرائے یا خود مؤذن جلد ہوش میں آنے کی صورت میں دہرائے۔ ہاں اگر خود مؤذن یا دوسرا شخص وہیں سے اذان شروع کر دے جہاں سے چھوڑی گئی تھی تو یہ بھی جائز ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved