• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

زبان میں لکنت ہے، کیا کروں؟

استفتاء

میری زبان میں لکنت ہے، جب قران مجید کی تلاوت کرتا ہوں تو لکنت بہت ہوتی ہے۔ اس بارے میں میری رہنما ئی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

[1]: آپ سورۃ طٰہٰ کی چار آیات(25 تا 28) ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔  وہ آیات مبارکہ یہ ہیں:
رَبِّ  اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ
 وَیَسِّرْ لِیْ أَمْرِیْ
 وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ
 یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ
[2]: کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔ 
[3]: تلاوت کے دوران  یہ کیفیت ہوتی ہے تو زیادہ پریشان نہ ہوں، ان شاء اللہ اس مشقت اور دقت کی وجہ سے اجر و ثواب بھی بہت زیادہ ملے گا۔ 
دعاگو ہیں اللہ کریم آپ کو بہت جلد مکمل صحت یاب فرمائے۔ آمین
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء 
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved