• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ذاتی رقم کے ہبہ کے لیے کسی سے اجازت لینا لازم نہیں

استفتاء

کیا عورت اپنے والد کی طرف سے ملنے والی میراث اپنے بھائیوں کو ہبہ کرنے میں شوہر اور اولاد کی اجازت کی پابند ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے پاس جو وراثت کا مال آیا ہے یہ اس کی ملکیت ہے اور اس میں اسے پورا اختیار ہے کہ خود استعمال کرے یا کسی کو ہبہ کر دے۔ اس لیے اگر یہ عورت وراثت میں ملا ہوا مال اپنے بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہے تو شوہر اور اولاد کی اجازت ضروری نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved