• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

یتیم پوتے کی میراث سے محروم ہونے کی وجہ کیا ہے؟

استفتاء

حضرت جی ! میرا سوال یہ ہے کہ یتیم پوتا اپنے دادا کا وارث کیوں نہیں بن سکتا؟اس کی عقلی دلیل کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ شریعت مطہرہ نے وراثت کی تقسیم میں “رشتہِ قرابت” کو بنیاد قرار دیا ہے ، قرابت کی وجہ سے وارث میراث کا حق دار بنتا ہے۔ اور اس “رشتہِ قرابت” میں بھی شریعت نے اس بات کو ملحوظ رکھا ہے کہ میت کے ساتھ جس کا قریب تر رشتہ ہو گا، اس کے ہوتے ہوئے دور کی قرابت والا میراث کا حق دار نہیں ہو گا ۔ اس اصول کی وجہ سے یتیم پوتا اپنے دادا کا وارث نہیں بن سکتا ، کیوں کہ میت (دادا) کے ساتھ اس یتیم پوتے سے زیادہ قرابت والے (میت کے بیٹے، یتیم بچے کے چچا) موجود ہوتے ہیں۔دوسری وجہ یہ ہے کہ یتیم پوتے کی اپنے دادا کے ساتھ قرابت اپنے باپ کے واسطہ سے ہوتی ہے، اصل حق دار تو اس بچے کا باپ تھا ، جب خود اس کو مرنے سے پہلے اپنا حصہ نہیں ملا تومرنے کے بعد وہ حصہ یتیم بچے کو کیسے دلایا جا سکتا ہے۔نوٹ: بعض صورتوں میں پوتا وارث بنتا ہے، جب ضرورت درپیش ہو دریافت کر لیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved