- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عشاء کی نماز میں وتر کے بعد والے دو نفل بیٹھ کر پڑھیں یا کھڑے ہو کر، بہتر صورت کیا ہے؟ براہِ کرم آگاہ فرمائیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عام ضابطہ یہی ہے کہ وتر کے بعد دو رکعت نفل کھڑے ہو کر ادا کرنا افضل ہے،کھڑے ہو کر پڑھنے والے کو پورا اجر اور بیٹھ کر پڑھنے والے کو نصف اجر ملتا ہے۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح پڑھنا ثابت ہے۔ لیکن یہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر پڑھنے میں بھی پورا پورا اجر ملتا تھا۔
اگر کوئی بندہ کبھی کبھی وتر کے بعد نفل بیٹھ کر اس نیت سے پڑھے کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ادا فرماتے تھے میں بھی سنت کی اتباع میں بیٹھ کر پڑھنے لگا ہوں تو اس نیت کی برکت سے اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے پورا پورا اجر ملے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved