• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

وقت داخل ہوتے ہی اذان دینا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ فجر کی اذان کا جو ٹائم ہے مثال کے طور پر اگر فجر کا ٹائم 40۔3 پر شروع ہوتا ہو کیا ہم 40۔3 پر ہی اذان پڑھ دیں گے یا 5۔سے 7 منت کا وقفہ دینا چاہے یا نہیں وقفہ دینا ضروری ہے یا نہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اذان کا وقت نماز کے وقت کا دخول ہے جیسے ہی کسی نماز کا وقت داخل ہو تو فورا اذان پڑھی جا سکتی ہے اس سلسلے میں مستند علماء کرام کے زیر نگرانی میقات الصلاۃ (کیلنڈر) پر اعتماد کیا جائے وقت کے دخول کے بعد پانچ سے سات منٹ کا وقفہ ضروری نہیں اگر وقفہ کر لیا جائے تب بھی کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved