• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

تین طلاق کے بعد اکھٹے رہنے والے میاں بیوی سے کیا برتاؤ کیا جائے؟

استفتاء

ایک شخص جو اپنی بیوی کو تین طلاق دے چکا، با ایں ہمہ وہ دونوں میاں بیوی اکھٹے رہتے ہیں ، ایسے شخص سے ہمارا تعلق کیسا ہونا چاہیے؟ وہ دونوں بہت قریبی رشتہ دار ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تین طلاقوں کے بعد شوہر بیوی کا ایک ساتھ رہنا حرام ہے،ان پر لازم ہے کہ وہ توبہ و استغفار کریں اور فوراً جدا ہو جائیں، اس خاتون پر بھی لازم ہے کہ وہ خود کو اس حرام تعلق سے فوراً الگ کرے۔ان دونوں کو سمجھایا جائے، اگر باز نہ آئیں تو خاندان کےمعزز و بااثر افراد ان کو الگ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پھر بھی بات نہ بنے تو ؛ مَیل جول اور معاملات سے بالکل علیحدگی اختیار کی جائے جب تک کہ وہ توبہ کر کے جدائی اختیار نہ کر لیں۔ہمیشہ یاد رہے کہ ہمارا دین اہم ہے، شریعت کے احکامات اہم ہیں، یہ ہر چیز پر مقدم ہیں۔ ہمارے خاندان اور تعلقات سمیت کوئی بھی چیز شریعت سے ٹکرا رہی ہو تو اسے چھوڑ دیں اور دین پر عمل کریں۔واللہ اعلم بالصواب

© Copyright 2025, All Rights Reserved