- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا یہ بات حدیث مبارک سے ثابت ہے کہ انسان کی ناک میں شیطان رات گزارتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جی ہاں! یہ بات صحیح البخاری سمیت متعدد کتبِ احادیث میں موجود ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ فَتَوَضَّأَ، فَلْيَسْتَنْثِرْ ثَلَاثاً، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَبِيْتُ عَلیٰ خَيْشُومِهِ۔صحیح البخاری: حدیث نمبر 3295ترجمہ: جب (تم میں سے) کوئی شخص نیند سے بیدار ہو پھر وضو کرے تو تین بار اپنی ناک جھاڑے ، اس لیے کہ شیطان اس کی ناک کے بانسوں میں رات گزارتا ہے ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved