- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرے پاس ایک گائے ہے، جس کا نصف کے قریب ایک سینگ ٹوٹا ہوا ہے، اس کی قربانی ہو جائے گی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قربانی والے جانور کے سینگ ٹوٹنے میں ضابطہ یہ ہے کہ اگر سینگ ٹوٹنے سے اس کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہویعنی سینگ جڑ سے اکھڑ گیا ہو تب اس جانور کی قربانی جائز نہیں ہے، اگر اثر دماغ تک نہ پہنچا ہو تب قربانی جائز ہے۔اسی طرح جس جانور کے سینگ پیدائشی طور پر نہ ہوں، اس کی قربانی بھی جائز ہے۔ لہٰذا آپ اپنی گائے کی قربانی کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved