• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

روزہ کا فدیہ کتنا ہے؟

استفتاء

میں ایک مسئلہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ روزہ کا کتنا فدیہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گندم کے حساب سے ایک روزہ کا فدیہ 250روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 7500روپے، ”جَو“ کے حساب سے ایک روزہ کا فدیہ 1050روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 31500 روپے، اوسط درجہ کھجور کے حساب سے ایک روزہ کا فدیہ 1950روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 58500روپے، کشمش کے حساب سے ایک روزہ کا فدیہ 4200روپے اور 30 روزوں کا فدیہ126000 روپے بنتا ہے۔نوٹ: ایک روزہ اور ایک نماز کا فدیہ اور فطرانہ کی مقدار برابر ہوتی ہے۔ لہٰذا جو مقدار؛ ایک روزہ کے فدیہ کی بنتی ہے وہی مقدار ایک نماز کے فدیہ اورفطرانہ(صدقۃ الفطر) کی ہے۔ اپنی مالی وسعت کے مطابق فطرانہ اور فدیہ ادا کریں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved