- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک مسئلہ مطلوب ہے کہ ریفوجی کیمپ میں رہنے والے مظلوم روہنگیا مسلمان اگر صاحب ِ نصاب ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قربانی کے وجوب کےلیےصاحبِ نصاب ہونے کے ساتھ ساتھ مقیم ہونا(مسافر نہ ہونا) بھی ضروری ہے۔ لہٰذا ریفوجی کیمپ میں رہنے والا مسلمان اگر صاحبِ نصاب بھی ہو اورشرعی اعتبار سے مقیم بھی ہو تو اس پر قربانی واجب ہو گی۔ اگر وہ مسافر ہو تو صاحبِ نصاب ہونے کے باوجود اس پر قربانی واجب نہ ہو گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved