• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

رمضان میں وتر تہجد کے وقت ادا کرنا

استفتاء

رمضان المبارک میں تراویح کے بعد جو وتر کی جماعت ہوتی ہے اگر کوئی بندہ وتر کی جماعت اس وجہ سے چھوڑتا ہے کہ وہ تہجد کے وقت ادا کرے گا تو کیا وہ اس ارادہ سے وتر کی جماعت چھوڑ سکتا ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رمضان میں مسنون یہ ہے کہ تراویح کے بعد وتر باجماعت پڑھے جائیں اگرتہجد میں پڑھنے کی نیت سے چھوڑ دیے تو اس وقت ادا کرنے سے ادا ہو جائیں گے لیکن خلاف سنت ادا ہوں گے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved