- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر قرآن مجید غلطی سے شہید ہو جائے تو اس صورت میں کیا کریں؟ صدقہ ادا کریں یا توبہ و استغفار کریں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرآنِ کریم غلطی سے شہید ہو جائے یا ہاتھ سے چھوٹ کر گر جائے تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کیا جائے، استغفار کی برکت سے اللہ تعالیٰ غلطی کو معاف فرما دیں گے۔ اس موقع پہ کوئی کفارہ یا صدقہ دینا شرعاً ضروری نہیں۔ البتہ صدقہ گناہوں کو مِٹاتا ہے، اس لیے اگر کوئی دلی اطمینان کے لیے حسبِ استطاعت صدقہ دے دےتو کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved