• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

قسطوں پر چیزیں خریدنے کا حکم

استفتاء

ہم قسطوں پر مختلف چیزیں خریدتے ہیں مثلاً گاڑی، پنکھے، فریج وغیرہ۔ کیا قسطوں پر چیزیں لینا درست ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قسطوں پر چیزیں خریدنا اور بیچنا جائز ہے البتہ ان تین باتوں کی پابندی کر لی جائے:
1: چیز کی قیمت طے کر لی جائے2: رقم وصول کرنے کی مدت بھی متعین کر لی جائے۔3: طے شدہ مدت تک اگر مطلوبہ رقم ادا نہ ہو سکے تو اس وجہ سے گاہک سے کوئی ہرجانہ وصول نہ کیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved