• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

قبلہ کی طرف پاؤں کر کے سونے کا حکم

استفتاء

مسجدِ حرام یعنی کعبہ کی طرف پاؤں کر کے سونا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کعبہ کی طرف پاؤں کر کے سونا خلافِ ادب اور مکروہ  ہے۔ اس لیے اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔
علامہ علاء الدین محمد بن علی بن محمد الحصکفی  الحنفی(ت1088ھ) لکھتے ہیں:
يُكْرَهُ …  لِلْمَرْأَةِ إمْسَاكُ صَغِيرٍ لِبَوْلٍ أَوْ غَائِطٍ نَحْوَ الْقِبْلَةِ  وَكَذَا مَدُّ رِجْلِهِ إلَيْهَا.
(الدر المختار: ج3 ص55)
ترجمہ: عورت کا بچے کو پیشاب پاخانہ کرانے کےلیے قبلہ رخ کرنا مکروہ ہے۔ اسی طرح  قبلہ کی طرف پاؤں کرنا بھی مکروہ ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء 
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved