• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نوافل کے بجائے قضا نمازیں پڑھ سکتا ہوں؟

استفتاء

میرے ذمہ پندرہ سال کی قضا نمازیں تھیں، جن میں سے تقریباً دو سال کی نمازیں میں نے ادا کر لی ہیں۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ میں وقتی نمازیں مکمل پڑھا کروں، یعنی فرض ، واجب، سنتیں اور نوافل سب پڑھا کروں یا میں نوافل کی جگہ قضا نمازیں پڑھ لیا کروں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ وقتی نمازوں میں فرائض، واجبات اور سُنَنِ مؤکّدہ پابندی سے ادا کیا کریں۔ باقی سُنَنِ غیر مؤکّدہ اور نوافل(نماز کے نوافل ہوں یا دیگر نوافل مثلاً تہجد، اشراق، چاشت، اوّابین، صلوٰۃ المسجد) کی جگہ اپنے فرائض کی قضا مکمل کریں۔ نوافل کے بجائے ان کی ادائیگی آپ کے لیے زیادہ ضروری ہے۔قضا نمازوں کے مکمل ہونے کے بعد نوافل کا اہتمام کر لیجیے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved