- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا خوبصورتی کے لیے پلاسٹک کے نقلی ناخن لگانا جائز ہے؟2: کیا ان ناخنوں کو لگائے ہوئے نماز ہو جائے گی ؟انتہائی ادب سے التماس ہے اس کے بارے میں رہنمائی کیجیے ! جزاکم اللہ خیراً
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زیب و زینت کے لیے مصنوعی ناخن لگانا درست ہے لیکن شرط یہ ہے کہ خاوند کے لیے ہو دکھلاوے کے لیے اور دوسری عورتوں کو نیچا دکھانا مقصود نہ ہو![2]: مصنوعی ناخن ایک خاص قسم کے کیمیکل کے ذریعے انگلیوں پر لگایا جاتا ہے۔ اس کیمیکل کی موجودگی میں وضو کرتے ہوئے پانی جلد تک نہیں پہنچتا۔ اس سے وضو نہیں ہوتا اور ظاہر ہے کہ نماز بھی نہ ہو گی۔ اس لیے نماز کی ادائیگی کے لیے وضوء کرنے سے پہلےان ناخنوں کو اتارنا ضروری ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved